بلوچستان: فائرنگ و حادثہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک

313

بلوچستان کے مزکزی شہر کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، جبکہ روڈ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران شالم کلی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے بارکھان سے اطلاعات ہیں کہ دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔