کیچ: نشہ کے عادی افراد کے مابین جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

257

ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل بلیدہ میں کل رات ہیش آیا ہے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حسن جان سکنہ سوراپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب منشیات کے اڈے پر دو نشہ کے عادی افراد کی آپس میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص گولی لگنے پر جان کی بازی ہار گیا۔

ہلاک ہونے والے حسن جان سوراپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ مبینہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عبدین ولد رحیم بخش ساکن سلو بتایا جا رہا ہے جسکا بنیادی تعلق پروم سے ہے۔