کیچ: مزید دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

365

بلوچستان کے ضلع کیچ سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے مزید دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صغیر اور داد رحیم ولد عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا گذشتہ شب فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارکر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو اس سے قبل بھی فورسز متعدد بار حراست میں لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جولائی 2021 میں فورسز کے چھاپے کے دوران مذکورہ نوجوانوں کی والدہ کیگد بھی انتقال کرگئیں۔

واضح رہے کہ فورسز نے گذشتہ شب تمپ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں دو کی شناخت پہلے پیربخش اور فاروق کے ناموں سے ہوئی تھی۔