کراچی: سی ٹی ڈی گاڑی پر بم دھماکہ، 3 اہلکار زخمی

216

کراچی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ موبائل تھی۔

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کی موبائل تھی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تمام اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔