چیک پوسٹوں کے باوجود کوئٹہ میں چوری، ڈکیتی معمول بن گئی۔ بلوچستان بار کونسل

102

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جو کہ انتہائی کرپٹ اور مالی بدعنوانی کا شکار ہے جس کا عوام کے درپیش مسائل سے کوئی سروکار نہیں، دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں چوروں، ڈاکوﺅں کا راج ہے۔ کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کے واردات کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت موجودہ صوبائی انتظامیہ پولیس کی ناکامی ہے۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سالانہ اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ کئے جاتے ہیں کوئٹہ شہر کے چپے چپے میں پولیس ایف سی کے چیک پوسٹیں ہیں اس کے باوجود بھی کوئٹہ شہر میں ڈکیتی روز کا معمول بن چکے ہیں گزشتہ کئی دنوں سے پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹان کے حدود میں چوریوں ڈکیتی کے واردات میں اضافہ ہوا ہے آج قمبرانی روڈ کا دلخراش واقعہ ناقابل برداشت ہے جس دوران ڈکیتی باپ بیٹے کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کا بدترین حکومت ہے جس میں کرپشن اقربا پروری لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بلوچستان انارکی کا شکار ہے آئے روز چوری ڈکیتی روز کا معمول بن چکے ہیں موجودہ صوبائی حکومت بیوروکریٹ کو عوام مسائل سے کوئی سروکار نہیں جس کا بنیادی مقصد کرپشن لوٹ کھسوٹ ہے۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اس کرپٹ صوبائی حکومت کے خلاف خاموش تماشائی کا کردار نہیں کرے گی جس کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔