چاغی: جرگے کے حکم پر لڑکی قتل

372

بلوچستان کے ضلع چاغی میں جرگے کے حکم مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک خاتون کو قتل کردیا گیا، جبکہ لیویز حکام کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2023 کو ضلع چاغی کے علاقے گردی جنگل میں جرگہ کے سربراہ کے حکم پر لڑکی مستماہ ( ش ر) کو غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے سید محمد ولد بچہ ماما نامی شخص سکنہ گردی جنگل کو گرفتار کر لیا گیا جو مبینہ طور پر اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہے۔

شاکر ولد باچا ماما نامی لڑکی کا بھائی ہے جسے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا ملزم کو تفتیش کے لیے چاغی لیویز تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ جرگے کا سربراہ احمد شاہ نامی شخص گرفتاری سے بچنے کے لئے تاحال مفرور ہے۔