بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے واقعات تسلسل کیساتھ جاری ہے، روزانہ مختلف نوعیت کے ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی ہورہے ہیں وہی ایک بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ کی ڈیٹا ویژول اسٹوڈیو کے اعداد شمار کے مطابق 2023 کی دوسری سہ ماہی میں بلوچستان بھر میں ٹریفک حادثات کے باعث 540 خاندان متاثر ہوئے جبکہ رپورٹ ہونے والے حادثات کی تعداد 175 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ حادثات میں 145 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 395 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مستونگ میں 30 حادثات، کوئٹہ میں 15 حادثات، خضدار میں 15، قلات میں 9، چمن میں 7 اور سوراب میں 7 حادثات رپورٹ ہوئے جبکہ سبی میں 6، تربت میں 6، مسلم باغ میں 5 اور نوشکی میں 5 حادثات رپورٹ ہوئے۔
انفوگرافکس