وڈھ: ہیضے کی وبا پھیلنے سے ایک شخص جاں بحق، درجنوں متاثر

137

خضدار کے تحصیل وڈھ میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ تحصیل آڑنجی حلقہ نمبر 2 کفتاری اور توتا میں ہیضے کی وبا پھیل نے سے ایک شخص جانبحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

اہلیاں علاقے نے بروقت امدادی کاروائی نہ ملنے پر مزید جانی نقصانات کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے وڈھ کے کئی دیہاتوں میں ہیضے کی وبا سے کئی خاندان متاثر ہوئے تھے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر صورتحال نے کشیدہ صورتحال اختیار کی تھی۔