وڈھ: گیسٹرو کی وبا، خاتون و بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

365

ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ آڑینجی کے علاقہ کیو دشت میں پھیلنے والے گیسٹرو کی وبا شدت اختیار کر گئی۔

خواتین بچوں سمیت تین افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کئی افراد متاثر ہوئے ہیں۔

علاقائی زرائع کے مطابق دو دن میں چار افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں گنج خاتون بنت سلیمان 35سال، شاھ بی بی بنت عبد العزیز 25سال، نمرہ بنت حافظ محمد نور 4 چار سال وبا سے جاں بحق ہوگئی۔ علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین دن سے پھیلے دست الٹی نے وبائی شکل اختیار کرلیا ہے۔

علاقہ کے ایک زمہ دار شخص کے مطابق وبا تین روز سے علاقہ میں پھوٹ پڑھی ہیں مگر تاحال کوئی امدادی ٹیم متاثرہ علاقہ نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر متاثرہ علاقہ میں محکمے صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچتی تو اموات میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔