وڈھ :فورسز کی جانب سے گھروں کا محاصرہ، متعدد افراد گرفتار

342

وڈھ میں فورسز نے گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لئے گئے ہیں-

وڈھ میں مقیم شیخ قبیلے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ایف سی نے وڈھ میں شیخ قبیلے کے اکثریت علاقے میں گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردی آپریشن کے دؤران پاکستان فورسز نے چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں میں گھس آئے-

شیخ قبیلے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے محاصرے کے دؤران قبیلے کے متعدد کم عمر نوجوان کو تشدد کے بعد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-

انہوں نے کہا ہمارے لوگ گذشتہ تین سالوں سے ڈیتھ اسکواڈ، چوروں، بتھہ خوروں، اغواء کاروں کی چنگل میں پھنسا ہوا ہے اب تک ہمارے بارہ افراد شہید اور کئی کو زخمی کردیا گیا ہے۔ شیخ قبیلہ کے وڈھ بازار میں کاروبار بند اور مغوی عبدالوحید شیخ انکی چنگل میں ہونے کے باوجود شیخ قبیلہ نے ملکی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پر امن احتجاج کی لیکن آج کا بلا جواز چھاپہ یہ ثابت کررہا ہے کہ وڈھ کی امن کو مزید خراب کرنے کا ٹاسک فرنٹیئر کور کو دیا گیا جو کسی طرح وڈھ کے مخدوش حالات کے لیے نیک شگون نہیں-

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں کہ کم عمر شیخ قبیلہ کے جوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور شیخ قبیلہ کے گھروں کا محاصرہ ایف سی سے ختم کروایا جائے ورنہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری فرنٹیئر کور ایف سی پر عائد ہوگی-