نوشکی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، تربت میں بچہ ڈوب گیا

412

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی بس اڈے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بابو حمید ماندائی اور شفقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ حمید کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات ہیں آج چار بجے کے قریب کیچ کور میں نہاتے 14 سالہ ظہور احمد ولد نبی بخش نامی بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوا، اس کا تعلق تربت آپسر سے ہے۔