مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈیزل سے بھری ٹرک الٹ گئی، تین افراد جاں بحق

322

مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک الٹ گئی۔ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او اورماڑہ صدر عابد شفیع کے مطابق ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

رک پر لگی آگ پر قابو پایا گیا اور حادثے میں جھلسنے والے تین افراد کی لاشوں کو اورماڑہ کے درمان جاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جائے وقوعہ پر حادثے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

دریں اثنا پنجگور چتکان میں پنکچر کی دکان میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ چتکان میں پنکچر کی دکان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے نظام ولد عصا جاں بحق اور کفایت اللہ ولد عطاءاللہ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد پنکچر کی دکان میں کام کرتے تھے۔