مند: بچھو کاٹنے سے بروقت طبعی امداد نہ ملنے پر خاتون جانبحق

334

ضلع کیچ کے تحصیل مند بچھو کاٹنے سے خاتون جانبحق ہوا۔ علاقہ لوگوں نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ چند روز پہلے مند کے علاقے بروہی ریک کے رہائشی سلمیہ بنت یاسین کو بچھو نے کاٹا تو انہیں علاقائی کلینک منتقل کیا گیا لیکن وہاں انجکشن نہ ہونے کے سبب وہ درد برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی۔

علاقائی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ روف رند، زبیدہ جلال، اکبر آسکانی فدا حکیم جیسے لوگ یہاں سرکار اور فوج کے نمائندے ہیں اور عوامی فنڈز کو مل کر کرپشن کے نظر کرتے ہیں۔

انکے مطابق مند کا واحد سرکاری اسپتال غیر فعال ہے جبکہ اسکی بجٹ ایف سی کیمپ کو جاتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر مریضوں کو ایف سی کیمپ کے اندر علاج کے لئے لے جاتے ہیں اور مریض کے ساتھ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جس سے خواتین مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

لوگوں نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی ہےکہ سول اسپتال کو فعال کرکے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔