مغربی بلوچستان : زاہدان میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ و قبضہ

612

مغربی بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے تھانے کو قبضہ میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمباروں پر مشتمل افراد نے پولیس تھانے پر دھاوا بول کر تھانے کے اندر جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ تبادلہ جاری ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔