ماشکیل: ایک شخص کی لاش برآمد

100

تحصیل ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اہسپتال ماشکیل منتقل کر دی ،لاش کی شناخت شبیر احمد ولد محمد شریف سمالانی کے نام سے ہوئی ہے،

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعدلاش کو ورثاء کے حوالے کر دی گئی،

زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبیر احمد گذشتہ دن گھر سے باہر گیا تھا اور آج ان کی لاش ملی ہے ،پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ قتل ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں پولیس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔