قلات: معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملہ

456

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے معدنیات لے جانے والی ٹرک کو نشانہ بنایا۔

واقعہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے گراڑی کے مقام پر پیش آیا مسلح افراد نے ٹرک کو حملے میں نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے ماضی میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے معدنیات لے جانے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ان حملوں میں اکثریت بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم ملوث رہے ہیں-

قلات و گردنواح میں اس سے قبل ان حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے-