شہید داد جان بلوچ کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو سزا دی جائے۔ جسٹس فار داد جان کمیٹی

211

پنجگور پولیس نے اگر گرفتار ملزمان کی طرف داری کرنے کی کوشش کی اورکیس کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو سی پیک روڈ بند کریں گے۔

جسٹس فار شہید داد جان کمیٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید داد جان کی شہادت میں ملوث ملزمان کی جانب سے پولیس کے سامنے اقرار جرم اور آلہ قتل کی نشاندہی کرنے کے باوجود کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کیس کو کمزور کیا جائے اور ملزمان کو عدالت سے بری کروایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر پنجگور پولیس نے ملزمان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی تو جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی پہلے سے زیادہ ردعمل دکھائے گی، اور شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا، شہید داد جان کے قتل میں یہی ملوث ملزمان علاقہ میں چوری، ڈکیتی، اور بے شمار سماجی برائیوں میں ملوث ہیں، اب جب کہ ان کے اپنے ہی ساتھی کی طرف سے درجنوں کے حساب سے علاقے میں ہونے والے چوریوں اور ڈکیتیوں کا اعتراف کیا جاچکا ہے، اور ان میں ملوث ملزمان کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے، اور شہید داد جان کے قتل میں ملوث ملزم بہرام عرف چالاک کی اعترافی بیان کے بعد اب کوئی دورائے نہیں ہے۔