شہید الہٰی بخش کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

459

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچار شہید الہٰی بخش عرف توکل ولد رحیم جان ساکن بیدری کیلکور تین جولائی کو طبی موت کی سبب جامِ شہادت نوش کر گئے  ہیں ۔

انھوں نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پلیٹ فارم سے بلوچ جنگِ آزادی میں قومی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ شہید ایک مخلص ، بہادر اور جفا کش سرمچار تھے۔ انہوں نے کیلکور اور ملحقہ علاقوں میں آخری سانس تک قومی فرائض کی ادائیگی دوران پارٹی کے لیے گران قدر کارنامے سرانجام دئیے ہیں ۔

ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم شہید الہٰی بخش سمیت تمام قومی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی منزل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی عہد کرتی ہے ۔