ضلع ڈیرہ بگٹی سے آمد اطلاعات کے مطابق سوئی سے متصل رئیس توخ میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مقیم افراد کے گھروں پر ایف سی نے حملہ کردیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایف سی کی اندھا دھند فائرنگ سے درجنوں مال مویشیوں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد مقامی کسان بھی زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے اور مقامی آبادی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔
تاہم عسکری حکام نے اس بابت کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔ سوئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد نے علاقہ کو تاحال میں گھیراؤ کیا ہے اور دو طرفہ فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔