زیارت: نو منتخب کونسلر اغواء، لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

241

بلوچستان کے علاقے زیارت سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعہ کے خلاف مغوی کے رشتہ داروں اور اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں نے زیارت کوئٹہ روڈ کو احمدون کراس پر بلاک کردیا، جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگی اور سڑ ک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تنگیان سے نامعلوم مسلح افراد نومنتخب کونسلر مصطفی کو اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے، کونسلر کے اہل خانہ عزیز واقارب اور علاقہ مکینوں نے واقع کیخلاف اور کونسلر کی بازیابی کیلئے زیارت کوئٹہ روڈ کو احمدون کراس پر سڑک کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے ٹرانسپورٹروںاور مسافروں کو مشکلات کا سامنہ کر نا پڑا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کونسلر کو فوری طور پر بازیاب کرایا جا ئے، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔