زیارت غیرت کے نام پر مرد اور خاتون قتل

288

زیارت میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی منگیتر سمیت دو افراد کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے تحصیل سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان محمد ہاشم اور خاتون مسماة (ن) کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا-

ادھر پولیس نے واقعے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل اور ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔