دالبندین: محکمہ تعلیم میں انٹرویو کے نتائج روکنے کے خلاف امیدواروں کا احتجاج

215

چاغی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ایس، بی کے کے ذریعے محکمہ تعلیم کی اسامیوں پر ٹیسٹ میں پاس امیدواروں نے نتائج روکنے اور بایزید خروٹی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے خروٹی کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر عرفان داد سید، ڈی جے شاہ مقصود، ٹکری شیر علی ساسولی ودیگر نے کہا کہ ہم لوگوں نے بھاری فیس جمع کی اور ٹیسٹ ٹیسٹ پاس کیے لیکن آخری لمحات میں ہمارے رزلٹس روک دیے گئے اور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جو بلوچستان کے بے روزگا نوجوانوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے۔

بایزید خروٹی ایک عام آدمی اور یہاں کا لوکل ہونے کے بجائے افغانی مہاجر ہے وہ صرف ایک بلیک میلر ہے جس نے ایجوکیشن سمیت سارے محکموں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اداروں کو بلیک میل کررہی ہے اگر ہمیں حق نہ ملا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم معزر عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے ہمیں انصاف فراہم کریں اور بایزید خروٹی سمیت تمام افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیج دیں کیونکہ انہی مہاجرین کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان خراب ہوچکی ہے اب یہ لوگ عدلیہ کے ذریعے ہمارے لیے روزگار کے دروازے بند کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔