دالبندین سے ایک اور لاش برآمد

285

بلوچستان ضلع چاغی کے مرکزی علاقے دالبندین سے مزید ایک اور شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو ایک شخص کی لاش اسکے گھر کے سامنے سے ملی ہے جسکی شناخت سلیمان شاہ ولد حاجی دوست محمد قوم اسحاق زئی کے نام سے ہوا ہے۔

لاش کو پرنس فہد ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق سر پر گولی لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا، نعش کو میڈیکل چیک اپ اور بعد از ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کل دالبندین سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔