خضدار کے رہائشی محمد رضوان کوئٹہ سے لاپتہ

215

خضدار کے رہائشی محمد شعیب نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد رضوان ولد محمد رمضان نتھوانی سکنہ بالینہ کھٹان خضدار 4 جولائی 2023 کو شام 4 بجے کے وقت کوئٹہ سریاب روڈ سے گاڑی سے اترنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

محمد شعیب نے کہا کہ انکا آخری لوکیشن بھی سریاب روڈ نزد ڈگری کالج بتایا جارہا ہے اسکے بعد سے موبائل مسلسل بند جارہا ہے، کوئٹہ کے تمام پولیس تھانوں پر معلومات کرنے کے باوجود اب تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ محمد رضوان کے بارے میں جس کسی کو معلومات ہو یا کسی نے دیکھا ہے ہمیں آگاہ کیا جائے۔