خاران کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ

199

اطلاعات کے مطابق انیس جولائی کی رات ایک بجے کوئٹہ کے علاقے جامعہ عمر بادیزئی پشتون آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر خاران کے رہائشی حافظ اورنگزیب سرپرہ کو اٹھا کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو جامعہ عمر بادیزئی پشتون آباد کے مدرسے میں پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حافظ اورنگزیب سرپرہ ولد بہادر خان سرپرہ کو ماورائے قانون حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کے حافظ اورنگزیب سرپرہ ایک حافظ القرآن اور قاری ہیں جوکہ پشتون آباد کے مذکورہ مدرسے میں دینی تعلیم دینے آئے تھے ۔

حافظ اورنگزیب کا تعلق خاران شہر کے قلعہ محلہ سے ہے۔