خاران و پنجگور میں بارشوں سے متعدد گھر منہدم

229

بلوچستان کے ضلع خاران اور پنجگور میں شدید بارش، سیلابی صورتحال، ندی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے متعدد گھر مہندم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں منگل کی شام ہونے والی طوفانی بارش نے شہر اور دیہاتوں میں تباہی مچادی، ایک جانب شہر کے نالوں اور دوسری طرف دیہاتوں کے ندی نالوں کی سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گئی۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،جبکہ ہزاروں گھر سیلابی پانی کی زد میں آکر مہندم ہوگئے۔

خاران شہر کے شیلگ ایریا جوژان کُلان اور پُرانا گزی روڑ سمیت گڈمال ایریا پانی کی زد میں ہے ۔سیلابی صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ خاران کی طرف سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرریسکیو کرنے اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجگور سے آمد اطلاعات کے مطابق شہر چاروں اطراف سے سیلاب کی زد میں ہے۔ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے سینکڑوں شہری پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کا نوان ندی کا جائزہ عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اوستہ محمد 34 ،ژوب 24، اورماڑہ10، قلات 9،لسبیلہ 8 ،لورالائی 8، زیارت6، مسلم باغ ، خاران 5 پیشن تین اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، کوہلواور دکی میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں،بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

بلوچستان کا سندھ بلوچستان اوراندرون بلوچستان مختلف علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات، ژوب ،رخشاں ، سبی ، شال ژوب ڈویژنز میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

دریں اثناء کیچ نہنگ ندی میں تغیانی آنے سے 15 سے زائد گاڑیاں بہہ گئے ہیں ۔