حب چوکی: پولیس اہلکار نے خود سوزی کرلی

255

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ایک پولیس اہلکار نے خود سوزی کرلی ہے۔

واقعہ صنعتی شہر میں وندر کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں پولیس اہلکار نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔

خود سوزی کرنے والے اہلکار کی شناخت سپاہی عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد اہلکار کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا لیکن پولیس اہلکار جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔