ترکی کا فضائی حملے میں 9 کرد جنگجؤں ہلاک کرنے کا دعویٰ

264

ترک امور دفاع کا شمالی عراق میں آپریشن کے دؤران کُردش ورکرز پارٹی سے منسلک 9 کو ہلاک کرنے کا اعلان

ترک امور دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ ترک فوج نے شمالی عراق میں شدت پسندوں کا صفایا کرنا جاری رکھا ہواہے، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقوں میں کردش ورکرز پارٹی کے 9 کرد جنگجؤں کو فضائی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے

اپنے بیان میں ترک حکام نے بتایا کہ علاقے میں آخری شدت پسند کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے ان علاقوں میں کرد جنگجؤں واضح تعداد میں موجود ہیں جبکہ گذشتہ کئی روز سے ترک افواج کی جانب سے کرد باغیوںکے خلاف گردنواح میں آپریشن کے بھی اطلاعات ہیں تاہم ترک حکام کے دعوؤں کی تاحال آزادنہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے

دوسری جانب کردستان کی آزادی کے سرگرم سیاسی اور دیگر تنظیمیں اکثر اوقات ترک فوج کے حملوں میں عام شہریوں کو نشانہبنائے جانے اور انھیں کرد جنگجؤں ظاہر کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں کرد افواج کی جانب سے بھیمخالفوں کو شدید حملوں کا سامنا رہا ہے