تربت: فائرنگ ایک شخص ہلاک

729

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آپسر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق آپسر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا جس کی شناخت زل خان ولد نور احمد سکنہ آپسر سے کی گئی ہے۔

تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے