تربت: طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

271

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت شاہد ولد چار شمبے کے نام سے ہوئی ہے جو کولواہ مادگ کلات کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ طالب علم کو فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر تربت سے کولواہ بس اڈے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے کیچ کے مختلف علاقوں سے چار نوجوان کو جبری لاپتہ کیا۔