تربت: ریاستی ایجنٹ زُل خان ولد نور احمد کو فائرنگ کرکے منطقی انجام تک پہنچایا۔ بی ایل ایف

701

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر میں چار جولائی کی رات کو ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں قابض فوج کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ زُل خان ولد نور احمد ساکن شاپک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور کلاشنکوف ضبط کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مجرم زُل خان ولد نور احمد آئی ایس آئی کا ایک خاص کارندہ تھا جو فوجی ایما پر تربت ،شاپک ،سامی اور ملحقہ علاقوں میں نہتے بلوچوں کی شہادت ، اغوا اور چادرو چاردیواری کی پامالیوں میں ملوث تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ دہشتگرد پاکستانی فوج کے ہمراہ بلوچ سرمچاروں کے خلاف کئی آپریشنوں میں شریکِ جرم تھا۔ انہوں نے دسمبر 2017 کو سامی کور میں سرمچاروں پر حملہ کیا جس میں ایک ساتھی زخمی ہوا تھا ، اپریل 2018 کو سامی عومری کہن میں ساتھیوں کی شہادت میں وہ براہ راست ملوث تھا ۔اسی طرح ستائیس فروری 2023 کی جھڑپ میں وہ اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ شریک تھا جس میں دو سرمچاروں شہید یحییٰ اور شہید شُعیب کی شہادت ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ گوادر میں دو بلوچ خواتین کو تفتیش کی نام پر اغوا کرنے اور جبری لاپتہ افراد کی اہلخانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے حراسان اور لاپتہ افراد کو قتل کرنے کی دھمکی دینے جیسے سنگین انسانیت سوز جرائم کا مرتکب تھا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج کے ہمراہ بلوچ عوام پر مظالم ڈھانے ، سماجی برائیوں میں ملوث ہونے اور مخبری کے جرم میں وہ ہمارے ٹارگٹ پر تھا۔گزشتہ شب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کرکے اُسے سزائے موت دے دی اور اسُکا کلاشنکوف بھی قبضے میں لے لی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ریاستی دلال زُل خان کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔ ریاستی جبر میں شریک اور قومی جنگِ آزادی کی راستے میں رکاوٹ بنے والی کسی بھی عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔