تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے پشاور خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

839

تحریک جہاد پاکستان تنظیم کے ترجمان ملا محمد قاسم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مجاہد غیرت اللہ نے ایف سی کے بڑے ٹرک پر  خودکش حملہ کیا جس میں ایک درجن سے زیادہ اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ پاکستانی نظام کے ساتھ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم اس ملک کو اسکے اصلی مقصد جس بنیاد پر یہ حاصل کیا گیا تھا، نہ پہنچادیں۔

واضح رہے کہ آج پشاور کے علاقے حیات آباد میں میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا-

پشاور پولیس انتظامیہ کے مطابق دھماکہ خود کش بمبار نے کیا ہے-