بولان: پاکستانی فورسز کا زیر تعمیر کیمپ تباہ

1171

بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے زیرتعمیر کیمپ کو گرا کر تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بولان اور گردونواح میں اس سے پہلے فورسز کے کیمپوں پر حملے کئے گئے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کیے ہیں۔

تاہم آج کے واقعہ کی ذمہ داری ابتک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔