بلیدہ و زامران میں فوجی آپریشن کا آغاز، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری

1806

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے، علاقوں میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہدھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا علی الصبح پاکستان فوج نے بلیدہ اور زامران کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ عینیشاہدین نے بتایا کہ متعدد گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں دیکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران دھماکوں اور شیلنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔