بلوچ طلباء تنظیموں کے درمیان فکری بنیادوں پر اتحاد کے خواہاں ہے۔ بابل ملک بلوچ

129

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کے ممبر شکیل بلوچ تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کہا کہ بلوچ وطن بلوچ قوم اس وقت جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس کے لیے بلوچ طلباء تنظیموں کو یک سوچ ہوکر قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے بلوچ قومی معدنیات کا بے دریغ استعمال ساحل پر قبضہ اور ساحلی پٹی کے زمینوں فوجی اڈوں کیلئے غیر قانونی الاٹ کیا جا رہا ہے و دیگر ملکوں کو ہوائی اڈے کیلئے الاٹ کیا جا رہا ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں سیکورٹی و تحفظ کے نام پر کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں اور جن کی وجہ سے بلوچ کے تذلیل پہ کوئی کسر باقی نہیں رہتی۔

“تعلیم کے نام پر محرومی تحفظ کے نام پر ڈیتھ اسکواڈ کا قیام روزگار کے نام پر دھوکہ اور میگا پراجیکٹس ترقی کے نام پہ فوجی آپریشن کے سوا کچھ نہیں ملا اور زمینی حقائق و حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں بلوچ قومی مفادات کیلئے کم از کم نکات پر کیسی اتحاد کے طرف جائیں ۔”

اجلاس سے شکیل بلوچ، نصیب بلوچ، ظفر اقبال بلوچ، وقاص بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما ظفر بلوچ، نبی بخش بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش صورتحال اس بربریت کا تسلسل ہے جسے بلوچ برداشت کرتا آرہا ہے، اسکولوں میں بنیادی صولیات کا فقدان ہونے کے ساتھ ساتھ استاتذہ کا بھی فقدان ہے استاتذہ کے تعیناتی سے لیکر وائس چانسلروں کی تعیناتی تک تمام چیزوں کو عوامی نمائندوں اور انتظامی نمائندوں سے لیکر غیر متعلقہ افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے پورے شبعہ تعلیم کو ایک بے تعلیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں چاپلوسی اور ظمیر فورشی میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے تمام ضلعوں میں کیسی غریب بچے کو نہ مفت کتاب ملی نہ مفت تعلیم اگر کچھ ملا ہے تو وہ ہے ان کے لاپتہ دوستوں کے مسخ شدہ لاشیں ملی ہے بی ایس او روز اول سے آج تک دلیل منطق اور مثبت انداز میں بلوچ وطن کی تحفظ کی ہے اور اگر بلوچ وطن پر ہونے والے مظالم چائے وہ جنونی و جنگی ہو یا پر استعمالی ہو خاموشی کو قومی جرم سمجھتے ہیں وقت آنے پر کیسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اجلاس کے آخر میں باہمی مشاورت سے آرگنائزنگ کمیٹی کے تشکیل عمل میں لائی گی جس کے مطابق آرگنائزر وقاص بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر نبی بخش، پریس سیکرٹری سرفراز بلوچ، ممبران میں احمد خان بلوچ، سلمان بلوچ منتخب ہوئے ۔