بلوچستان کے ضلع مستونگ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے۔
واقعہ مستونگ کے نواحی علاقہ کنڈ میسوری دشت کے قریب باراتیوں کی پک اپ گاڑی الٹ جانے سے پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کی ایمبولنسزز جائے وقوعہ پہنچے اور جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ان کوکوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔
وہاں قلات آر سی ڈی ملکی ایریا میں کوئٹہ سے خضدار جاتے ہوئے لینڈکروزر گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دیا جس سے حادثے کے نتیجے میں رب نوار ولد ومحدحسن قوم لہڑی سکنہ کھڈکوچہ عمر 22 سال موقع پر جان بحق ہوگہے جبکہ اسکا ساتھی عطاءاللہ ولد شیرمحمدقوم لہڑی زخمی ہوا۔
نعش اور زخمی کو 1122 ریسکیوں نے DHQ قلات پہنچایا جہاں پولیس نے محکمانہ کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا۔
ژوب نیو اڈا کے مقام پر مانسہرہ سے کوئٹہ جانے والی بس اور رکشے کے درمیان تصادم، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی، جنہیں سول اسپتال ژوب منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا خانوزئی دلسورہ کے مقام دو گاڑیوں میں درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق پشین سیدان قوم سے بتایا جارہا ہے۔