بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں 6 افراد جانبحق

284
File Photo

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ اور دیگر حادثات میں خاتون و بچوں سمیت چھ افراد جانبحق، جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں منی مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے دو خواتین ہلاک جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

وہاں جھل مگسی میں 12سالہ بچی سیلابی ریلی میں ڈوب کر جاںبحق ہو گئی۔ واقعہ پتری کے مقام پر پیش آیا جہاں بارہ سالہ خالدہ بنت محمد رفیق لاشاری سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

جبکہ وڈھ کے علاقے گاسلیٹی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام محمد علی بتایا جا رہا ہے ۔

دریں اثنا ژوب ڈی آئی خان قومی شاہ سنگر کے مقام پر مسافر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نیتجے میں 4 خاتوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

جن میں دو افراد شدید زخمی ہے زخمیوں میں عرفان، امیرجان، محمدحسن، عید محمد، دوست محمد(ش بی بی)(آ بی بی)(ط بی بی)اور(م بی بی)شامل ہیں تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ کی طرف جارہی تھی ۔

دوسری جانب صحبت پور کے علاقے گوٹھ پیارا خان بگٹی میں پانی کی ٹینکی میں گر کر تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔