باجوڑ: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے پارٹی کنونشن میں دھماکہ

531

پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے پارٹی کنونشن کے دوران دھماکے سے کم از کم بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اتوار کو دھماکہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے دبئی موڑ کے قریب ہوا۔
ترجمان کے مطابق دھماکے میں معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکہ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ’کنونشن میں مجھے بھی شرکت کرنا تھی لیکن آخری لمحے میں میں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔