الغیثی نے بتایا کہ حوثیوں کی عدم مفاہمت کے باعث امن کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے،حوثیوں کی وجہ سے یمن کے مختلف علاقوں میں فوجی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔
یمنی صدارتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایرانی نواز حوثیوں کے ساتھ امن کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔
یمنی سرکاری خبر ایجنسی سابا کے مطابق، یمن کی صدارتی کونسل سے منسلک مشاورتی و مفاہمتی کمیشن کے صدر محمد الغیثی نے اس بات کا اظہار کیا ہے۔
الغیثی نے بتایا کہ حوثیوں کی عدم مفاہمت کے باعث امن کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے،حوثیوں کی وجہ سے یمن کے مختلف علاقوں میں فوجی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔
الغیثی نے کہا کہ یہ صورتحال فوری نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے ورنہ حالات خراب ہو جائیں گے،حوثیوں کی یہ روش اقتصادی وانسانی صورتحال کو مزید ابتر بنا دے گی ۔
دوسری جانب حوثیوں نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔