کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

347

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گھوڑوں اور گاڑیوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے ایک اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ دھماکے کے بعد قابض فورسز نے مذکورہ مقام کا گھیراو کرکے میڈیا میں اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کی۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگے۔