پشاور :ایف سی قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد زخمی

492

پشاور خودکش حملہ آور نے فرنٹیئرکور کے قافلے کو نشانہ بنایا-

پولیس کے مطابق خودکش حملہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں میں پیش آیا دھماکہ کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، جبکہ دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا-

پشاور پولیس انتظامیہ کے مطابق دھماکہ خود کش بمبار نے کیا ہے-

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کردی جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔