مغربی بلوچستان فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

530

مغربی بلوچستان کے علاقے خاش میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاش سے 45 کلومیٹر دور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مھدی اللہ پور، محمد رضا شیخی اور حسن وحیدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی زیر انتظام بلوچستان میں شہری اور حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی کئی سالوں سے برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستانی بلوچستان میں دونوں اطراف بلوچ بستے ہیں جہاں دونوں اطراف بسنے والے قوم پرست حلقے ایران اور پاکستان کو قبضہ گیر سمجھتے ہیں اور گولڈ سمڈ لائن کو سرحد کی بجائے ایک فرضی لائن سمجھتے ہیں۔

قوم پرستوں کے مطابق گولڈ سمتھ (1871ء) اور مک مائن لائن (1896ء) برطانوی حکام نے ایران اور افغانستان کے بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے بنائے تھے جو صرف فرضی لکیریں ہیں۔