ایس آر اے نے میکو کمپنی کے پراڈکشن آفیسر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

671

سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم نے میڈیا کو بیجھے گئے ایک بیان میں میکو کمپنی کے پراڈکشن آفیسر اور پنجابی سیٹلر حفیظ آرائیں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے الزام عائد کی ہے کہ حفیظ آرائیں پاکستانی ایجنیسوں کا سہولتکار اور سندھی مزدوروں کا دشمن پنجابی آفیسر تھا۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی کے مطابق گذشتہ شب کوٹری سائیٹ کی میکو کمپنی کے پراڈکشن آفیسر اور پنجابی سیٹلر حفیظ آرائیں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حفیظ آرائیں پاکستانی ایجنیسوں کا سہولتکار اور سندھی مزدوروں کا دشمن پنجابی آفیسر تھا۔ جوکہ اس کمپنی میں سندھی مزدوروں کے روزگار کے دروازے بند کرنے اور ان کے ساتھ متعصب رویہ رکھنے میں ملوث رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر نکل جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔