بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے آمد اطلاعات کے مطابق ہرنائی روڈ مانگی روڈ کو نامعلوم مسلح افراد نے بند کرکے بیس کے قریب کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو نذر آتش اور فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے رہائشی ایک شخص کو بھی مسلح افراد اپنے حراست میں لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں کو فائرنگ کے بعد نذر آتش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے ہرنائی، زردآلو کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کرکے چالیس کے قریب کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں کو نقصان پہنچایا تھا۔
جسکی ذمہ داری بلوچستان کے متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ تاہم آج کے حملے کا ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔آخری اطلاعات تک شاہراہ تاحال بند ہے۔