گوادر: کنٹانی میں کوسٹ گارڈ کشتیوں سے بھتہ وصول کررہی ہے-بارڈر کمیٹی

400

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کنٹانی میں مقامی ماہیگروں نے شکایت کی ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی زیادتی اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

انکے مطابق کنٹانی ھور میں کوسٹ گارڈ کشتیوں کو بلاوجہ پکڑ کر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کررہی ہے، جبکہ پیسے دینے والوں کی کشتیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

جبکہ ڈی سی گوادر کا دعویٰ ہےکہ کنٹانی ھور مقامی انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے اگر انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے تو کوسٹ گارڈ والے کیوں بھتہ مانگ رہے ہیں۔

اس حوالے سے کنٹانی بارڈر کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے اگر کشتیوں سے بھتہ لینا بند نہ کیا تو مجبوراً مولانا ہدایت رحمن کیساتھ مل کر شدید احتجاج کریں گے۔