گوادر: موبائل فون کی ٹاور پر حملے کرکے نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

300

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اکتیس مئی کو علی الصبح تین بجے گوادر میں موبائل فون کی ٹاور پر حملہ کرکے نذرآتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سرمچاروں نے گوادر کے علاقے گٹی ڈور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔