بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچی پاڈہ سے پاکستان فورسز نے ساجد ولد خالد نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بنیادی طور پر دشت مونڈی کا رہائشی ہے، جو اس وقت آبائی علاقے سے ہجرت کرکے گوادر میں مقیم ہے۔