بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تربت میں کریش پلانٹ پر حملہ کرکے مشینری کو نقصان پہنچایا جبکہ وہاں لوگوں کو تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعرات پندرہ جون کو شام سات بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گوکدان میں کریش پلانٹ پر حملہ کرکے مشینریز کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کریش پلانٹ کو گھیرے میں لیکر وہاں موجود تین لوڈر اور باقی مشینریز کو فائرنگ کرکے شدید نقصان پہنچایا، جبکہ وہاں موجود آپریٹرز اور باقی تمام لوگوں کو اکٹھا کرکے سمجھا کر آخری تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کریش پلانٹ گوکدان کے جنوب میں پاکستان نیوی کے لئے زیر تعمیر سڑک اور گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کریش سپلائی کررہا ہے۔ اسی کریش پلانٹ پر ایک مرتبہ پہلے بھی وارننگ کے طور پر حملہ کرکے مشینری کو جزوی نقصان پہنچایا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔