کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ

389

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی چوکی کو تحصیل مند میں شیراز کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیراز میں چُکیں چُکاپ کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی کو کل شام ساڑھے چھ بجے نامعلوم مسلح افراد بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔