کیچ: فورسز کا ایک شخص پر شدید تشدد

347

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے بیگاری لگانے، جبری کام کرنے پر انکار کرنے والے گاڑی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تیل لوڈ کرنے کیلئے جاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور گلی بلیدہ کے رہائشی جاسم ولد محمد علی کو زامران وقائی کے مقام پر 126 ونگ وقائی کے ایف سی اہکاروں نے بلا معاوضے جبری کام کرنے، بیگاری لگانے کو کہا معذرت کرنے پر وہاں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیہوش کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیہوشی کی حالات ميں انہیں کیمپ کےاندر لے جایا گیا بعدازاں انہیں زخمی حالات ميں چھوڑ دیا گیا جبکہ مذکورہ کے سر اور کان پر شدید چھوٹیں آئی ہیں۔

حق دو تحریک نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لایا جائے بصورت دیگر ہم اپنے فورسز کی ناکس ظالم رویہ، ناروا سلوک کیخلاف اجتجاج کرنے پہ مجبور ہونگے۔